ابنا: بریگیڈيئر جنرل رحیم صفوی نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام امریکی صدر باراک اوباما کے خط کے سلسلےمیں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ آبنائے ہرمز ، عالمی تجارت اور دنیا کی انرجی کے لئے اسٹریٹیجک گذرگاہ ہے اور دنیا کا تیئس سےستائیس فیصد تیل اسی علاقے سے سپلائی ہوتاہے۔بریگیڈيئرجنرل سیدیحی رحیم صفوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی پہلی طاقت اور طاقتورملک اور دنیا کی توانائی کی ضمانت ہے اور اس کی سیکورٹی کو ایک اجتماعی سیکورٹی سمجھتا ہے۔.......
/169