ابنا: خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ولایت نوے بحری فوجی مشقوں کا پیغام صلح اور دوستی تھا اور ایران اپنی طاقتور مسلح افواج کے سہارے علاقے میں امن قائم رکھنے کی توانائي رکھتا ہے اور علاقے میں بیرونی افواج کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سامراجی طاقتوں کو خبردار کیا کہ ایران ہر ممکنہ خطرے کا نہایت شدید جواب دے گا۔
آیت اللہ صدیقی نے عراق سے امریکہ کی شرمناک پسپائي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام نے مزاحمت اور اتحاد سے امریکہ کو اپنے ملک سے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق سے امریکہ کی پسپائي عراقی قوم کی کامیابی اور امریکہ کی بڑی شکست ہے۔
خطیب جمعہ تہران نے عراق میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ نے یہ ظاہر کرنے کےلئے کہ عراق سے اسکے انخلا کے نتیجے میں عراق میں دہشتگردی ہورہی ہے یہ دہشتگردانہ کاروائياں کروائي ہیں۔
انہوں نے عراق کی قوم اورحکومت کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہوشیار اور متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ استقامت و ہوشیاری سے دشمن کی سازشیں ناکام بنائيں۔
انہوں نے آئندہ عام انتخابات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنادیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں دو مارچ سے نویں پارلمانی انتخابات شروع ہونےوالے ہیں۔
.....
/169