ابنا: مصر میں پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اسلام پسند جماعت اخوان المسلمین پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں پہنچ گئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق مصرکےسابق ڈکٹیٹر اور فرعون حسنی مبارک کے دور میں اخوان المسلمین پانچ عشروں سے کالعدم جماعت رہی ہے لیکن پارلیمانی انتخاب کے پہلے دو مراحل میں اخوان المسلمین کو برتری حاصل رہی ہے اور اب تیسرے مرحلے میں بھی وہ برتری کے ساتھ پارلیمنٹ کی سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھری ہے۔
ادھر تین عشروں تک اقتدار پر فائز رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک کو ایک بار پھر پنجرے میں بند کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔83 سالہ حسنی مبارک، ان کے دو بیٹوں، سابق وزیر داخلہ اور پانچ پولیس اہلکاروں پر احتجاج کرنے والے افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات ہیں۔
........
/169