31 دسمبر 2011 - 20:30

متحدہ عرب امارات امریکہ سے 5۔3 ارب ڈالر مالیت کا میزائل شکن سسٹم خریدے گا جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا سودا ہوگا۔

ابنا: متحدہ عرب امارات امریکہ سے 5۔3 ارب  ڈالر مالیت کا میزائل شکن سسٹم خریدے گا جو خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا سودا ہوگا۔

 امریکی وزارت دفاع پینٹاگون  کے ترجمان جارج لٹل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے یہ قرارداد امارات کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کی ہے پینٹاگان کے بیان کے مطابق امریکہ  متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن پروگرام "ٹاڈ" فراہم کریگا۔ اس سسٹم میں متعدد حساس رڈار اور میزائل شکن سہولیات شامل ہیں۔ ٹاڈ سسٹم کے بعد یو اے ای خطے میں ایسا نظام حاصل کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ عرب ممالک کو ایران سے خوفزدہ کرکے اپنے ہتھیار وسیع پیمانے پر عرب ممالک کو فروخت کررہا ہےجبکہ مبصرین کے مطابق عرب ممالک میں ان ہتھیاروں کو چلانے کی صلاحیت بھی نہیں ہے ان ہتھیاروں پر امریکیوں کا قبضہ بدوستور باقی رہےگا تاکہ یہ ہتھیار اسرائيل کے خلاف استعمال نہ ہوسکیں۔..... /169