20 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کی سیاسی جماعت جمعیۃالعمل الاسلامی کے ایک راہنما نے بحرین پر مسلط خاندان آل خلیفہ کے جرائم اور مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیا آل خلیفہ کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعیۃ العمل الاسلامی کے راہنما "ہشام الصباغ" نے کہا: جبر و تشدد کی حالیہ کاروائیاں ارادی ہیں اور یہ البسیونی کی رپورٹ کی اشاعت کا نتیجہ ہیں اور امریکہ اور برطانیہ ان تمام واقعات اور قتل و غارت اور ظلم و جور میں بلاواسطہ طور پر ملوث ہیں ہیں؛ کیونکہ انسانی حقوق! اور جمہوریت! کے شعبے میں نائب امریکی وزیر خارجہ (Assistant Secretary of State for Democracy, Human Rights) "مايکل پزنر" (Michael H. Posner) نے حال ہی میں بحرین کا دورہ کیا اور انھوں نے بحرین میں اپنی آنکھوں سے جرائم و مظالم کا قریب سے مشاہدہ کیا لیکن ان کی طرف سے کسی قسم کا کوئي رد عمل دیکھنے میں نہیں آيا۔انھوں نے کہا: برطانیہ بھی ملت بحرین کے قتل کا ذمہ دار ہے کیونکہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے حال ہی میں برطانیہ کہ خفیہ دورہ کیا لیکن حکومت برطانیہ نے ان سے ہرگز مطالبہ نہیں کیا کہ بحرین میں عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کریں۔.......

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین