9 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد کرمی راد نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین کے ہاتھوں امریکہ کے ایک پیشرفتہ جاسوس ڈرون کو اتارنے کے بعد مغربی ملکوں کے ماہرین نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ایران بھر پور دفاعی توانائيوں کا حامل ہے۔

ابنا: محمد کرمی راد نے ہمارے نمائندے سےگفتگو میں کہا کہ امریکہ کے جاسوس طیارے کو ریڈیو ایکٹیو مواد، بنیادی تنصیبات اور فوجی تنصیبات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہاتھا اور یہ طیارہ نہایت اونچائي پر پرواز کرسکتا ہے نیز راڈار پر بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ماہرین اس طیارے کی ٹیکنالوجی کو ڈی کوڈ کرنے کی اعلی صلاحیت رکھتے ہیں اور انہوں نے ایرانی ڈورن طیارے کو کچھ عرصہ قبل خلیج فارس میں امریکی طیارہ بردار جہاز پر پچيس منٹ کے لئے اڑایا بھی تھا۔ محمد کرمی راد نے کہا کہ یہ توانائیاں صیہونی حکومت اور امریکہ کو خبردار کرنے کےلئے کافی ہیں جو ایران کو ہمیشہ فوجی حملوں کي دھمکیاں دیتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کسی کو اپنی فضائي حدود کی خلاف ورزی کا موقع نہیں دیں گي۔....... /169