9 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع شمسی ائیر بیس سے امریکی اہلکاروں کا تمام سامان منتقل کر کے وہاں موجود 5 ڈرون طیارے افغانستان اور دیگر مقامات پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع شمسی ائیر بیس سے امریکی اہلکاروں کا تمام سامان منتقل کر کے وہاں موجود 5 ڈرون طیارے افغانستان اور دیگر مقامات پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیس کا انتظام کل متحدہ عرب امارات کے حکام سنبھال لیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے شمسی ائیر بیس پر فائبر سے بنی اپنی رہائشی بیرکس توڑ کر ختم کردی ہیں ، شمسی ائیربیس پر ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود ہیں جو وہاں سے روانہ ہونے والے امریکی حکام کی امیگریشن کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بیس خالی کرائے جانے کی ڈیڈ لائن سے دو روز پہلے ہی وہاں موجود زیادہ تر امریکی اہلکار روانہ ہوچکے ہیں جب کہ اہم آلات کو افغانستان اور دیگر مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے شکار کے لیے آنے والے شاہی خاندان کے لیے جب یہ بیس تعمیر کیا تھا تو یہاں صرف چھوٹے طیارے اتر سکتے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمسی ائیربیس کا کنٹرول یواے ای کے حکام کل سنبھال لیں گے۔واضح رہے کہ یو اے ای کے حکمراں بھی امریکی آلہ کار ہیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شمسی ایئر بیس خآلی کرانے کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے جسے پاکستانی حکومت نے مسترد کردیا تھا۔ خلیجی عرب حکمراں علاقہ میں امریکی موجودگی کا سب سے بڑا سبب ہیں عرب نا اہل حکمرانوں نے اپنا تیل اور اپنی سرزمین امریکہ کے حوالے کررکھی ہے۔ لیکن اب عرب قومیں بیدار ہوچکی ہیں جو علاقہ سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کررہی ہیں اور امریکہ نواز حکمرانوں کو یکے بعد دیگرے زوال سے دوچار کررہی ہیں۔........

/169