3 دسمبر 2011 - 20:30

بون ... افغان جنگ میں جرمن فوج کی شرکت کے خلاف جرمنی کے شہر بون میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے 5 دسمبر کو بون کانفرنس ہورہی ہے،کانفرنس سے دوروزقبل بون میں جرمن فوج کی افغان جنگ میں شرکت کے خلاف ایک بڑامظاہرہ ہوا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ مارچ میں 6 ہزار افراد نے شرکت کی، مظاہرین بینرزاٹھائے ہوئے تھے اور افغانستان سے جرمن فوجیوں کی واپسی کامطالبہ کررہے تھے۔ بائیں بازو کی جماعت کے ایک رہ نما نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفت گو میں کہاکہ پاکستان کی عدم شرکت سے بون کانفرنس مفید نہیں رہے گی۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے جلد ازجلد جرمن فوج کو واپس بلایا جائے۔  ...............

/169