ابنا: علی لاریجانی نے آج مجلس عزا میں شرکت کے دوران مزید کہا کہ اقوام حضرت امام حسین (ع) کی تعلیمات اور فرامین سے جس قدر زیادہ آگاہ ہوں گی اسی قدر ظلم و جور کے مقابلے میں ان کا اتحاد مستحکم ہوگا کیونکہ آپ کے فرامین آپ کی شہادت کے زمانے میں بھی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا مصداق تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ ملت ایران ان دنوں سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کے ذریعے اہل بیت کے ساتھ اپنی عقیدت میں اضافہ کر رہی ہے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ ملت ایران کا شمار ان معدودے چند اقوام میں ہوتا ہے جو دلوں کو نرم بنانے اور روح کو سکون پہنچانے والے اس جیسے عظیم ذریعے کی حامل ہیں۔ اور یہ شیعہ مذہب کی عظمت کی ایک دلیل ہے کہ اس نے تاریخ کے دوران ایسے عظیم کارہاۓ نمایاں انجام دیۓ ہیں جن کی وجہ سے اسے دوسروں پر برتری حاصل رہی ہے۔........ /169