ابنا: محمد خزاعي نے جنرل اسمبلي ميں ترک اسحلہ سے متعلق ايران کي تجويز منظور کئے جانے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس تجويز ميں ايٹمي ہتھيار رکھنے والے دنيا کےتمام ممالک سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ اپنے ايٹمي ہتھيار نابود کريں اور انہيں دوسرے ملکوں کو منتقل نہ ہونے ديں۔ اقوام متحدہ ميں ايران کے سفير نے عام تباہي کے ہتھياروں کي تياري حرام ہونے سے متعلق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کے فتوے اور اس سلسلے ميں ايران کے آئين کي خاص تاکيد کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ انہيں تاکيدوں کي وجہ سے ايران نے جنرل اسمبلي ميں عام تباہي کے ہتھياروں کي نابودي کي قرار داد پيش کي ـ
محمد خزاعي نے ايران کے خلاف بعض ممالک کي کينہ توزي اور نئے نئے بہانے تراشنے کي کوششوں کي مذمت کرتے ہوئے اميد ظاہر کي کہ يہ تجويز ان لوگوں کے لئے کھلا ہوا پيغام ثابت ہوگي جو ايران پر بے سر پير کا الزام لگاتے ہيں کہ وہ ايٹم بنانے کي کوشش کر رہا ہےـ دنيا ميں عام تباہي کے ہاتھياروں کو تلف کرنے سے متعلق ايران کي تجويز چار دفعہ جنرل اسمبلي ميں منظور کي جا چکي ہے۔........
/169