ابنا: جنرل سيد يحيي رحيم صفوي نے حال ہي ميں آبنائے ہرمز ميں امريکي بيڑے کے ساتھ سپاہ پاسداران کے مقابلے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کي فوجي معلومات اس حد تک وسيع ہيں کہ مقبوضہ فلسطين ميں صہیوني ریاست کي انتہائي خفيہ فوجي مشقوں اور علاقے ميں امريکا کي فوجي نقل و حرکت کے بارے ميں بھي تمام اطلاعات سپاہ کے پاس ہيں-انہوں نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمنوں کو سپاہ کي طاقت کے بارے ميں يا تو بالکل بھي کوئي اطلاع نہيں ہے يا ان کي معلومات بہت سطحي ہيں، کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج سياسي و اقتصادي پابنديوں جيسي سازشوں اور فوجي کارروائي کا مقابلہ کرنے کے ليے پوري طرح سے تيار ہيں- جنرل صفوي نے کہا کہ امريکي، خليج فارس کے علاقے ميں بہت کمزور ہيں اور يہ علاقے بارودي سرنگوں سے بھرے ہوئے ايک ميدان کي مانند ہے کہ اگر اسے دھماکے سے اڑا ديا جائے تو عالمي معيشت تباہ ہو جائے گي-انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقے کے امن و امان کا خواہاں ہے اور وہ کبھي بھي جنگ کي شروعات نہيں کرے گا تاہم وہ ہر جارج کو پچھتانے پر مجبور کر دے گا اور اس بات ميں ايران بہت سنجيدہ ہے-
قائد انقلاب اسلامي کے مشير نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايران کوميزائيلوں کي تعداد اور ان کي رينج کا کوئي مسئلہ نہيں ہے کہا کہ مقبوضہ فلسطين کا پورا علاقہ ايراني ميزائيلوں کي رينج ميں ہے اور اسرائيل کا کوئي بھي علاقہ ايراني ميزائيلوں سے محفوظ نہيں ہے-.....
/169