ابنا: ترک وزیر تجارت ظفر کیگیلان نے کہا ہے کہ ترکی اور عراق کے درمیان ادائیگیوں کی نسبت اٹھنے والا مسئلہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایئر ٹریفک کی معطلی ختم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق نے ترکی کی 4 فضائی کمپنیوں کے 20 ملین ڈالر ادا کرنے ہیں جن میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی جس پر ترک کمپنیوں نے قرضے کی واپسی کیلئے عراقی مسافر طیارے کی قرقی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور معاملہ اعلیٰ سطح پر آگیا اور عراق کی فضائی پروازوں کو ترکی آنے سے روک دیا گیا جو اب میں عراق نے بھی ترکی پر فضائی پابندی عائد کردی۔ ..........
/169