21 نومبر 2011 - 20:30

برطانیہ افغان جنگ میں 2015ء تک ڈرونز آپریشن پر 506 ملین پونڈ خرچ کرے گا، برطانوی ڈرونز ہر ماہ 12سو گھنٹے فضائی مدد فراہم کرتے ہیں۔

ابنا:  ان ڈرونز نے 23400گھنٹے کی فضائی نگرانی کے دوران 2سو میزائل فائر کیے۔ برطانوی ڈرونز سے 124عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع افغانستان میں آپریشن کیلئے ڈرونز کی خریداری پر نصف ارب پونڈ سے زیادہ خرچ کرے گی۔ یہ رقم2007ء سے 2015ء کے درمیان خرچ کی جائے گی۔ دس برس قبل نومبر 2001ء میں امریکی سی آئی اے کی طرف سے کابل میں طالبان کے اعلیٰ سطحی کمانڈروں کے اجلاس پر پری ڈیٹر سے حملہ کیا گیا، اس حملے کو تاریخ کا پہلا ٹارگٹڈ ڈرونز حملہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ڈرونز کی مارکیٹ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور برطانیہ نے 2006ء میں پہلا ڈرون خریدا۔ برطانوی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2015ء تک مسلح ڈرونز پروگرام کیلئے مزید 506ملین پونڈ خرچ کرے گا۔ برطانیہ نے 2007ء میں افغانستان میں ریپرز (ڈرونز کی ایک قسم) کو آپریشن کا حصہ بنایا تھا۔ اس وقت برطانوی افغان آپریشن میں یہ ڈرونز ہر ماہ 12سو گھنٹے فضائی مدد فراہم کرتے ہیں۔ 2010ء میں برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ ان کے پاس ڈرونز کی تعداد دس گنا ہونے والی ہے۔ اب تک برطانوی ڈرونز نے 23ہزار 4سو گھنٹوں کی فضائی پرواز کے دوران 2سو میزائل فائر کیے۔ برطانوی ڈرونز حملوں میں 124عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔  .............

/169