16 نومبر 2011 - 20:30

شام کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھرعظیم مظاہرے کئے ہیں اورصدر بشار اسد کی قیادت میں مغربی اور عربی ممالک کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کا بھر پور دفاع کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: شام کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں عظیم مظاہرے کئے ہیں اورصدر بشار اسد کی قیادت میں مغربی اور عربی ممالک کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور ملک کا بھر پور دفاع کرنےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج شام کے مختلف شہروں میں شامی عوام نے امریکہ اور عرب لیگ کے خلاف مظاہرے کئے اور شام کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے عرب لیگ کو امریکی آلہ کار تنظیم قراردیتے ہوئے شام کے خلاف اس کی سازشوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ مظاہرے شدید بارش و برف باری میں کئے گئے ہیں۔ شامی عوام نے لاذقیہ ، حلب ، دمشق ، حماۃ اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے کئے ہیں اور شام کے خلاف عرب لیگ اور امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے شام پر اپنی جان قربان کرنے کا عزم بالجزم کرلیا ہے۔   ...........

/169