ابنا: انہوں نے عالم اسلام کو عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حجةالوداع کے روز پیغمبر اکرم ۖکے توسل سے خدا نے دین کو مکمل کر دیا اور حضرت محمد ۖ نے تاریخی خطبہ دیاجس میں ولایت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سپرد کی گئی ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے راہنمائوں نے کہا کہ اٹھارہ ذوالحجہ کو عید غدیر کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کراچی شہر میں بھی چراغاں ،سیمینارز،لیکچرز،اور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور جس میں اٹھارہ ذوالحج کی اہمیت کے عنوان پر علما اور اسکالرز خطابات کریں گے اور اس عظیم عید کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کے اتحاد اور یگانگت کے لئے عید غدیر کا موقع انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم تمام مسلمانوں کو چاہئیے کہ اس موقع پر غدیر اور ولایت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔محفل چراغاں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا علی انوار ،مولانا صادق تقوی،اصغر زیدی ،فاضل عباس ،آصف رضوی ،مبشیر زیدی،آفتاب عالم اور عقیل عباس بھی ہمراہ موجود تھے...........
/169