13 نومبر 2011 - 20:30

سعودی عرب کے انسانی حقوق کے خلاف قوانین کو چیلنج کرکے ڈرائیونگ کرنے والی خاتون کو 10 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ نے نمائشی طور پر اس خاتون کی سزا کو معاف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

ابنا: سعودی عرب کے انسانی حقوق کے خلاف قوانین کو چیلنج کرکے ڈرائیونگ کرنے والی خاتون شیماء جستینہ  کو 10 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ نے نمائشی طور پر اس خاتون کی سزا کو معاف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ شیما نے گذشتہ جون میں عورتوں پر ڈرائیونگ کی پابندی کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈرائیونگ کی تھی جس پر آل سعود کی عدالت نے اس خاتون نے 10 کوڑوں کی سزا سنائی ہے سعودی عرب میں عورتوں کے لئے ڈرائیونگ کرنا ممنوع ہے جبکہ اسلام میں عورتوں کے لئے ڈرائیونگ ممنوع نہیں ہے۔ سعودی عرب میں وہابی حکومت ہے جس کے اکثرنظریات اسلام کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔
 .....
/169