ابنا: ايتھنز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزير اعظم اور سوشلسٹ پاسوک پارٹي کے سربراہ جارج پاپاندرؤ اور حزب اختلاف کي نيو ڈيموکريسي پارٹي کے سربراہ ساماراس کے درميان قومي وفاق کي حکومت کي تشکيل پر اتفاق ہوگيا ہے -
قابل ٍذکر ہے کہ قومي وفاق کي حکومت ميں شموليت کے لئے وزير اعظم پاپاندرؤ کي اپيل پر حزب اختلاف کے سربراہ ساماراراس نے اعلان کيا تھا کہ وہ صرف اس شرط پر وزير اعظم کا ساتھ دے سکتے ہيں کہ ملک ميں قبل از وقت پارليماني انتخابات کا اعلان کيا جائے -
اتوار کي رات اعلان کيا گيا کہ دونوں رہنماؤں کے درميان قومي وفاق کي حکومت کي تشکيل پر اتفاق ہوگيا ہے اور آئندہ سال فروري ميں عام انتخابات ہوں گے -.............
/169