3 نومبر 2011 - 20:30

تہران کے خطيب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ امريکا کي طاقت روبہ زوال ہے اور سرمايہ دارانہ نظام عوامي مطالبات کي تکميل ميں ناکام ہوگيا ہے۔

ابنا: تہران يونيورسٹي ميں نماز جمعہ کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آيت اللہ سيد احمدي خاتمي کا کہنا تھا کہ امريکہ کو اس وقت اندروني اور بيروني سطح پر لاتعداد مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے- انہوں نے کہا کہ وال اسٹريٹ مخالف تحريک کا نہ ختم ہونے والے سلسلہ اس بات کي نشاندھي کرتا ہے کہ مغربي نظام ناکام ہوچکا ہے اور اپنے ہي کھودے ہوئے گڑھے ميں گر رہا ہے۔ آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے اعلي افسران کے قتل کي امريکي سازش کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرائن وشواہد اس بات کي نشاندھي کرتے ہيں کہ امريکہ دنيا ميں سرکاري دہشتگردي کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے واضح کيا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلي کمانڈروں کے قتل کا اعتراف عالمي سطح پر امريکہ ذلت و رسوئي اور پستي کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تہران کے خطيب نماز جمعہ نے حکومت بحرين کے مجرمانہ اقدامات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امريکہ اور سعودي عرب بحرين کي شاہي حکومت کے اصل حامي ہيں اور عوام کے قتل عام کے ذريعے وہاں آمريت کو قائم رکھنے کي کوشش کررہے ہيں۔ايت اللہ سيد احمدي خاتمي نے مزيد کہا کہ بحرين ميں اپنے جائز مطالبات کے حق ميں آواز اٹھانے والي خواتين کو بھي قيد کيا گيا ہے اور انہيں جيل ميں بدترين ايذائيں دي جارہي ہيں-

............

/169