ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايک تقريب ميں خطاب کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ اگر سامراجي قوتيں اورہمارے دشمن اپني ساري طاقتيں يکجا کرليں تب بھي ايران قوم کي ترقي و پيشرفت کو نہيں روک سکیں گے۔صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ امريکا اور اس کے اتحادي ايران کي عظيم قوم کو کوئي نقصان نہيں پہنچا سکتے کہاکہ ، حکومت، امام خميني رحمت اللہ عليہ اور قائدانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کے بتائے ہوئے راستے پر پوري استقامت کے ساتھ گامزن ہے۔ صدر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آزاد منش اقوام اور سرمايہ دارانہ نظام کے درميان فيصلہ کن اور تاريخي جنگ جاري ہے کہاکہ استکباري طاقتيں اب سمجھ گئي ہيں کہ اگر ايران نے اپنا اصلي مقام حاصل کرليا تو سامراج اور استعمار کي بساط ہميشہ کے لئے اس دنيا سے لپيٹ دي جائے گي - صدر نے کہا کہ اس ميں کوئي تعجب کي بات نہيں ہے کہ سبھي طاقتيں ملت ايران کي الہام بخش تحريک کا مقابلہ کرنے کے لئے جو اسلامي بيداري کا اصل سرچشمہ ہے، ايک ہوجائيں اور ان تحريکوں کو کچلنے کي کوشش کريں۔............
/169