1 نومبر 2011 - 20:30

اطلاعات موصول ہورہی ہے کے پشاور کے نامور شیعہ ڈاکٹر جناب جمال صاحب کو ناصبی دہشتگردوں نے اغواہ کرلیا ہے.

ابنا: مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد سے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شیعہ ڈاکٹر کو ناصبی ٹولے نے اغوا کرلیا.

اہم ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر جمال انتہائی قابل ترین شخصیت اور بلاامتیاز فرقہ و قوم اور نسل دکھی انسانیت کی خدمت ان کی وجہ شہرت ہے۔

ڈاکٹر جمال خیبر ٹیچنگ اسپتال کے سابق ممبر بھی رہ چکے ہیں اور وہ حیات آباد کے مقام پر ملت کی خدمت میں مصروف تھے۔

ڈاکٹر صاحب کو کئی بار ڈاکٹر جمال کو ناصبی ٹولے کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

بشکریہ از shiakiling.com

حکومت اور فوج نے حال ہی میں ایک یکطرفہ معاہدے کے تحت پاراچنار کو آگ و خون میں نہلانے والے فریق کو اس شہر میں آباد کرنے کی کوششیں شروع کررکھی ہیں اور شہر کو ایک جنگی شہر میں تبدیل کرکے اس کے گرد دسیوں چیکنگ پوسٹس قائم کررکھے ہيں اور محب وطن اور پرامن پاکستانیوں کی خوب خوب تذلیل ہورہی ہے لیکن اس کے باوجود عوام نے سرکار کے امن کے قیام کے دعوے کی بنا پر اس صورت حال کو قبول کرلیا تھا لیکن دہشت گردوں نے ڈاکٹر جمال کو اغوا کرکے اپنی نیت کو طشت از بام کردیا اور ثابت کیا کہ امن کا یہ معاہدہ امن کے لئے نہیں ہے بلکہ اس کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے بیرونی دباؤ میں شدت کے ساتھ ہی پاراچنار پر یکطرفہ معاہدہ ٹھونسنے کے لئے اپنی کوششوں کو شدت بخشی ہے۔

ایک فریق کی بحالی کے بعد شیعیان پاراچنار کو نئے چیلنجوں کا سامنا / پاراچنار سے ایک پیغام / لنکس

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169 - 110

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169