1 نومبر 2011 - 20:30

تہران کي يونيورسٹيوں کے طلباء نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں سوئزر لينڈ کے سفارتخانے کے سامنے اجتماع کيا اور امريکا کے وال اسٹريٹ مخالف مظاہرين کے ساتھ يکجہتي کا اعلان کيا-

ابنا: تہران کي يونيورسٹيوں کے طلباء نے پير کي رات وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں شامل امريکي مظاہرين کي حمايت ميں تہران ميں واقع سوئيزر لينڈ کے سفارتخانے کےسامنے جو امريکي مفادات کي نگراني کرتا ہے اجتماع کيا -

يہ طلباء علامتي طور پر کمبل اور شمع بھي اپنے ہاتھوں ميں لئے ہوئے تھے اور امريکي شہروں ميں شديد ٹھنڈک کے موسم ميں دھرنے پر بيٹھے لوگوں کي حمايت کا اظہار کررہے تھے ايراني طلباء ايسے بينر اور پلي کارڈ اٹھائے ہوتے تھے جن پر لکھا تھا کہ ايران کے سو فيصد عوام امريکا کے ننانوے فيصد عوام کے حامي ہيں-

طلبا نے اسي طرح امريکا مردہ باد، اور سرمايہ دارانہ نظام مردہ باد کے نعرے لگائے -.......

/169