30 اکتوبر 2011 - 20:30

صومالیہ کے جنوبی مشرقی علاقے پر امریکہ کے ڈرون حملے میں انیس افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں چشم دید گواہوں نے بتایا کہ امریکی ڈرون کے اس حملے میں جو شہر کیسمایو اور جیلیب کے درمیانی علاقے پر کیا گيا چھیالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کینیاکے طیاروں نے بھی گذشتہ روز صومالیہ پرحملہ کیا تھا جسمیں دسیوں افراد زحمی اور ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہےکہ صومالیہ خانہ جنگی اور امریکہ نیز کینیا کے حملوں کے علاوہ شدید قحط و بھوک مری کا بھی شکار ہے جس سے دسیوں ہزار بچوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ امریکی فوج اس وقت افغانستان، پاکستان، لیبیا ، عراق ، یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملے کررہی ہے.  ............

/169