ابنا: امریکی حکام اور امریکی نظام اور امریکہ میں بے روزگاری اور عدم مساوات کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں نیویارک میں مظاہرین نے جے پی مورگن چیز ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ نیویارک میں وال پر قبضے کرو مہم کے تحت ہزاروں مظاہرین نے جے پی مورگن چیز ہیڈکوارٹر تک ریلی نکالی اور جے پی مورگن چیز کے سامنے احتجاج کیا ،مظاہرین نے جے پی مورگن چیز کے سی ای او کو اپنے مطالبات پر مبنی خطوط بھی دیئے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ حکومت نے کم آمدنی والے شہریوں کو نظر انداز کر کے بڑے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو امدادی پیکیج دیاہے۔ نیویارک میں مظاہرین اب بینکوں کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آکوپائے ڈی سی کے تحت مظاہرین نے واشنگٹن میں مظاہرہ کیا،مظاہرین نے اسٹوڈنٹ لون ، حکومتی لون پالیسی کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس کے تشغدد میں کئی مظاہرین زمی بھی ہوگئے ہیں۔ ............
/169