ابنا: چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد بن علی العطیہ نے اعتراف کیا ہے کہ لیبیا میں سابق مقتول صدر معمر قذافی کی فوجوں کے خلاف لڑائی میں قطرکے فوجیوں نے انقلابیوں کی شانہ بشانہ مدد کی۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ لیبیا میں قذافی فورسز کے خلاف ہم انقلابیوں کے ساتھ موجود تھے اور لیبیا کے ہرعلاقہ میں ہمارے فوجیوں کی تعداد سیکڑوں میں تھی اور اب قطری فوجی لیبیا میں تربیتی سرگرمیوں اور کمیونی کشن کی کارروائیوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔قطری فوجی سربراہ نے کہا کہ قطر نے انقلابیوں کو جنگی منصوبہ بندی میں مدد دی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قطر نے لیبیا میں اپنے فوجی کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر علاقہ میں امریکہ کی بالا دستی قائم رکھنے کے لئےایک طرف شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ نواز مخالف گروہ کی حمایت کررہے ہیں اور دوسری طرف یمن اور بحرین میں عوام کو کچلنے کے لئے یمنی و بحرینی ڈکٹیٹروں کی حمایت کررہے ہیں ۔ ...........
/169