ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 231 نمائندوں نے ایک بیان میں علاقہ میں امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کے سقوط و زوال پرخوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے اورواشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کو ایران کی طرف منسوب کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارلیمانی نمائندوں نے اپنے بیان میں تیونس کے بن علی، مصر کے ڈکٹیٹر حسنی مبارک ، کرنل قذافی ، عبد اللہ ناصالح اور دوسرے امریکی پروردہ ڈکٹیٹروں اور غلاموں کے زوال کو علاقائي عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کے غیورو بہادرعوام مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے حامیوں کا جینا حرام کردیں گے۔ بیان میں امریکہ میں جاری وال اسٹریٹ تحریک اور علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو امریکہ کے استبدادی اور سرمایہ دارانہ نظام کے زوال و شکست کا مظہر قراردیتے ہوئے امریکی اور علاقائي عوام کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش کو ایران کی طرف منسوب کرنے کو امریکہ کی نئی سازش قراردیا گیا ہے اور امریکہ کی جدید سازشوں کی بھر پور مذمت کی گئی ہے۔
..........
/169