ابنا:بین الاقوامی پولیس (انٹرپول ) کے مؤثق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ملوث دوسرا ملزم علی ، غلام اور غلام حسین شکوری کے ناموں سے جانا جاتا ہے وہ مجاہدین (منافقین)خلق تنظیم ( MEK-MKO) سے تعلق رکھتا ہے یہ تنظیم ایران کے اسلامی انقلاب کی مخالف تنظیم ہے اور اس تنظیم کو امریکہ کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔ اس ملزم نے متعدد پاسپورٹوں اور جعلی ناموں کے ساتھ مختلف ممالک کا سفر کیا ہے اسے30/11/ 2006 ء میں واشنگٹن سے اس نمبر (K10295631) کا پاسپورٹ صادر کیا گیا ہے اسے آخری مرتبہ عراق میں منافقین کے ہیڈکوارٹر میں دیکھا گیا ہے جو امریکی کنٹرول میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اطلاعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں خود امریکہ اور اس کے اتحادی دہشت گرد گروہ ملوث ہیں۔
............
/169
17 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 272722
بین الاقوامی پولیس (انٹرپول ) کے مؤثق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشنگٹن میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ملوث دوسرا ملزم مجاہدین خلق تنظیم سے تعلق رکھتا ہے یہ تنظیم ایران کے اسلامی انقلاب کی مخالف تنظیم ہے اور اس تنظیم کو امریکہ کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔