16 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے ايران کے خلاف امريکا کے حاليہ الزام کے بارے ميں کہا کہ ہم سعودي عرب کے حکام سے سفارش کرتے ہيں کہ احتياط سے کام ليں اور امريکا کے جال ميں نہ پھنسيں.

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہاکہ سعودي حکام يقيني طور پر اس بات کو سمجھتے ہيں کہ اس ڈرامے کا مقصد علاقے کےملکوں کے درميان اختلاف پيدا کرنا ہے - وزير خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودي حکام کو چاہئے کہ وہ اس سناريو کے سلسلے ميں زيادہ احتياط سے کام ليں کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران نے اسلامي انقلاب کے آغاز سے اب تک يہ ثابت کيا ہے کہ وہ سياسي، انساني اور معقول طريقہ کار پر استوار ايک نظام ہے اور تمام بين الاقوامي معاملات کو معقوليت اور حکمت کي بنياد پر ہي چلاتا ہے- انہوں نے کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران کو دہشتگردي سے خود بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے اور اس نے ابھي تک ايک بھي دہشتگردانہ اقدام کي حمايت نہيں کي ہے -ياد رہے کہ امريکي حکومت نے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلاف اپنے تازہ ترين اقدام کےتحت ايران پر الزام لگايا ہے کہ اس نے امريکا ميں سعودي عرب کے سفير کو قتل کرنے کا منصوبہ تيار کيا تھا- امريکا کے اس الزام کو دنيا کے بہت سے مبصرين حتي خود امريکي تجزيہ نگاروں نے بھي بے بنياد اور مضحکہ خيز قرارديا ہے-

..........

/169