16 اکتوبر 2011 - 20:30

امريکا ميں وال اسٹريٹ مخالف تحريک کو ايک مہينہ پورا ہوگيا-

ابنا: سترہ ستمبر کو يہ تحريک نيويارک ميں شروع ہوئي اور اس کو روکنے کے لئے حکومت کي تمامتر کوششوں اور تشدد کے باوجود يہ تحريک پوري شدت کے ساتھ جاري ہے -

پريس ٹي وي کے مطابق امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام اور بدعنوانيوں کے خلاف شروع ہوئے مظاہروں کے بعد سے اب تک امريکي پوليس وال اسٹريٹ مخالف تحريک ميں شامل دوہزار سے زائد مظاہرين کو گرفتار کرچکي ہے-

امريکي پوليس ان مظاہرين کو ايک ايسے وقت گرفتار کررہي ہے جب سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجي مظاہروں کا دائرہ پوري دنيا ميں پھيل گيا ہے- امريکي پوليس ان سڑکوں کو مظاہرين کے کيمپوں سے صاف کرنے کي کوشش کررہي ہے جو گذشتہ کئي ہفتوں سے نيويارک اور ديگر شہروں ميں عوامي احتجاج کي علامت کے طور پر موجود ہيں اورجن ميں لوگ دھرنے پر بيٹھے ہوئے ہيں- امريکي پوليس ان مظاہرين کے خلاف طرح طرح کے الزامات بھي لگانے کي کوشش کررہي ہے -
شيکاگو ميں پوليس کا کہنا ہے اس نے ايک سوپچہتر مظاہرين کو اس وقت گرفتار کرليا جب انہوں نے پبلک مقامات پر مظاہرہ نہ کرنے کےسلسلے ميں پوليس کا کہنا ماننے سے انکار کرديا - امريکي پوليس کے مطابق ان مظاہرين کو شيکاگو ميں اس وقت گرفتار کيا گيا جب وہ شيکا گو کے مرکزي بينک سے گرانٹ پارک کي طرف مارچ کررہے تھے- جبکہ امريکي پوليس نے دسيوں ديگر مظاہرين کو نيويارک ، فينيکس اور کولارڈو شہروں ميں بھي گرفتار کيا ہے-
امريکا ميں مظاہرين کو گرفتار کئے جانے کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ وہ سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف سڑکوں پر اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے- وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک گذشتہ سترہ ستمبر سے شروع ہوئي ہے- يہ تحريک نيويارک ميں چند افراد نے وال اسٹريٹ کي سڑک کے سامنے سرمايہ داروں کي حرص و طمع اور ملک ميں اعلي سطح پر ہونےوالي بدعنوانيوں کے خلاف شروع کي تھي، مگر اب اس کا دائرہ نہ صرف پورے امريکا ميں بلکہ پوري دنيا ميں پھيل گيا ہے اور دنيا کے مختلف ملکوں کے دسيوں لاکھ افراد اس تحريک ميں شامل ہوچکے ہيں جبکہ اس تحريک ميں امريکي عوام کي شموليت روز بروز بڑھتي جارہي ہے- پريس ٹي وي نے جو جائزہ ليا ہے اس کے مطابق وال اسٹريٹ تحريک جس کو اب امريکہ ميں بيداري کي لہر کے طور پر ياد کيا جارہا ہے امريکا کي غلط مالي پاليسيوں کي بناپر شروع ہوئي ہے - ان تحقيقات کے مطابق امريکا کي غلط مالي اور اقتصادي پاليسيوں کي وجہ سے ہي اس ملک ميں مالي بحران پيدا ہوا ہے -
..........

/169