15 اکتوبر 2011 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت آل خلیفہ اور آل سعود کے سنگين اور وحشیانہ جرائم میں برابر کی شریک ہے۔

ابنا: بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے مخالفین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے سنگين اور وحشیانہ جرائم میں برابر کی شریک ہے۔ بیان میں عالم برادری اور انسانیت کے حامیوں سے کہا گيا ہے کہ وہ بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے ظلم و ستم کو روکنے کی تلاش و کوشش کریں۔ بحرین میں کہا گيا ہے کہ حزب اتلاف کے سیاسی رہنما حسن مشیمع کو بحرینی حکومت نے شدید اذیت و آزار پہنچایا ہے اور جیل میں شکنجوں کی وجہ اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ادھر بحرین کے ایک ممتاز عالم دین آيت اللہ شی عیسی قاسم نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت حسن مشیمع کی سلامتی کی ذمہ دار ہے کیونکہ بحرینی حکومت کی طرف طبی امداد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہے اور آل خلیفہ حکومت ان کی جان کی ذمہ دار ہے۔ ادھر بحرین نے حقوق انسانی تنظیم کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ بحرین میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ ...........

/169