12 اکتوبر 2011 - 20:30

لاہور…لاہور میں ڈینگی وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہر میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 193 ،پنجاب میں 213 ہوگئی۔

ابنا: صوبہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔آج ڈینگی وائرس کے ہاتھوں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میواسپتال میں ہلاک ہونے والی20 سالہ نومیرہ کا تعلق شاہدرہ جبکہ 28 سالہ آصف کا تعلق سوڈیوال بند روڈ سے تھا۔ صوبے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے349 نئے کیسز سامنے آگئے، مریضوں کی تعداد سولہ ہزار71ہوگئی۔ لاہور میں 272 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد تیرہ ہزار 783 ہوگئی، ایک ہزار 454 مریض زیر علاج ہیں۔ پندرہ ہزار 805 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسپتالوں میں ہزاروں مریض تیز بخار میں بلڈ ٹیسٹ کرانے آرہے ہی ۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حکومت ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تربیت بھی جاری ہے ۔محکمے کا کہنا ہے کہ عوام کا ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے حکومت سے ملکر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔  ..........

/169