24 ستمبر 2011 - 20:30

آل خلیفہ و آل سعود کی فوج نے سنابس علاقہ میں گھروں اور مساجد پر حملہ کیا اور اس علاقہ کے گھروں اور مساجد میں آگ لگا دی.

ابنا: وسطی پارلیہ مینٹ انتخابات میں بحرینی عوام کے شرکت نہ کرنے کی بنا پر بحرین کے حکام شدید غصہ میں ہیں اور گذشتہ روز اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ مظاھرین پر حملہ کر کے ان پر شدید جنایت کی جائے ۔

آل خلیفہ کی فوج نے غاصب سعودی عرب فوج کی مدد کے ساتھ سنابس علاقہ میں گھروں پر وحشیوں کی طرح حملہ کیا اور ان گھروں میں آگ لگا دی ۔اس حادثہ میں وحشیانہ حملہ کی بنا پر کثیر تعداد میں شہری جل گئے جن کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔

آل خلیفہ و آل سعود کی سیکورٹی فورس نے بحرین میں مساجد و حسینہ و امام بارگاہ کو تباہ کیا اور قرآن کریم کی توھین کی تھی، اس ظالم حکومت کی فوج نے دوبارہ سنابس میں مسجد الجوادین پر حملہ کر کے اس میں آگ لگا دی ۔

عینی شاھد نے خبر دی ہے کہ اس علاقہ میں موجود فوج کے کمانڈر مسلسل بلند آواز میں چلا رہا تھا کہ ان لوگوں کو قتل کر دو ان کے گھروں میں آگ لگا دو ۔.......

/169