23 ستمبر 2011 - 20:30

ايران سميت دنيا بھر ميں فقہ اسلامي کے باني حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کا يوم شہادت انتہائي عقيدت و احترام کے ساتھ منايا جارہا ہے-

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام علاقے سیاہ پوش ہوئے۔ اس روز پوری ایران میں عام تعطیل تھی۔ابنا: رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حضرات آیات صافی گلپائگانی اور وحید خراسانی کی رہائشگاہوں پرمجالس منعقد ہوئيں جس کے بعد یہ دو مراجع عظام پائے کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم تک پیادہ ماتمی دستوں کے ہمراہ رہے۔ 

قم المقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ اور مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ ہائے مبارک پر لاکھوں کي تعداد ميں زائرين کا اجتماع ہے اور حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کي ياد ميں مجالس عزا منعقد کي جارہي ہيں-

تہران سميت ايران کے مختلف شہروں ميں حضرت امام جعفرصادق عليہ السلام کي ياد ميں عزاداري کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوا تھا جو آج رات دير گئے تک جاري رہے گا-

ايران کے علاوہ ، پاکستان، ہندوستان، عراق ، شام اور لبنان ميں آج حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام کا يوم شہادت منايا جارہا ہے-............

/169- 110

آيت الله وحيد خراساني

آيت الله صافي گلپايگاني