ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے مقصد سے اقوام متحدہ کے دورے پر ہیں ، امریکی یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ علاقے کے عوام کی تحریکوں کو ہائي جیک کرنے کے درپے ہے لیکن بے شک ایک ایسا طوفان آنے والا ہے اور رونما ہونے والے واقعات اسی کی علامات ہیں ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ علاقے کی قومیں دسیوں برسوں سے امریکی اور مغربی حکومتوں کے تسلط سے تنگ آچکی ہیں اور آخر کار ایک دن یہ صورتحال ختم کرکےرہیں گي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر باراک اوباما کے خطاب کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ایک طرح سے دھمکی دی ہےکہ ملت فلسطین کو اپنے حق خود ارادیت پر تاکید نہیں کرنی چاہیے ۔ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کے منشور کے منافی اور اپنے غیر قانونی موقف میں ملت فلسطین کے حق خود ارادیت کو غاصبوں اور جارحین سے مذاکرت سے مشروط کردیا ہے۔ انہوں نے اس روش کو غیر منطقی قراردیا اور کہا کہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا یہ موقف ہےکہ ملت فلسطین کو حکومت بنانے کا حق ہے جو مکمل طرح سے سرزمین فلسطین پر حاکم ہو البتہ ابھی یہ ممکن نہیں ہے لھذا وہ فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل کو آگے کی طرف ایک قدم سمجھتی ہے۔.............
/169