8 ستمبر 2011 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید ناصر عباس شیرازی نے کوئٹہ میں ڈی آئی جی ایف سی کی رہائش گاہ پر ہونے ہونے والے خود کش حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

ابنا: دہشت گردی کی یہ سنگین واردات حکومت ، حکومتی اداروں اور محب وطن عوام کے لیے ایک سلگتا ہوا سوال ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن پاکستانی ملک بچانے کے لیے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل مین اتریں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیں۔ نمائندہ اخبار وحدت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے اور اس نے اپنے آقائوں کی خوشنودی کے لیے دہشت گردوں اور قانون شکن عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے ملکی سلامتی پر خطرات منڈلا رہے ہیں ، سید ناصر زیرازی نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں سے دہشت گردوں کو استثنیٰ حاصل ہے ، وہ جو چاہیں کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ذوا لفقار مرزا کے حالیہ انکشافات سے ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی کی بڑی سیاسی جماعتوں کی گود مین دہشت گرد پل رہے ہیں ، جب تک ان جماعتوں کا محاسبہ اور دہشت گردوں کا قلع قمع نہیں ہوتا ، ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ ، مقننہ اور انتطامیہ سب دشمن کے ہاتھوں بک چکے ہیں ، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی عوام اٹھیں اور ملک کا سودا کرنے والوں سے زمام اقتدار چھین کر محب وطن پاکستانیوں کے ہاتھوں میں دے دیں ، کراچی ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں ہونے والی خونریزی روکنے کا یہی واحد راستہ ہے ۔..............

/169