ابنا: بسمہ بنت عبد العزیز نے اپنے تازہ ترین مقالے " بدلتی ہوائیں " میں لکھا ہے کہ سعودی عرب میں تغییرات و تبدیلی کا وقت پہنچ گیا ہے۔اس نے کہا کہ سعودی عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے بسمہ بنت عبد العزیز نے لکھا ہے کہ آل سعود نے فرا موش کردیا ہے کہ اسلام نے 1432 سال پہلے غلاموں کو آزاد کردیا اور مسلمانوں کو عزت و عظمت و کرامت اور آزادی کا درس دیا ہے آل سعود نے عوامی طاقت اور آزادی کو فراموش کردیا ہے کیا تبدیلی کا وقت ابھی نہیں پہنچا ہے؟ اس نے کہا کہ عزت کی موت ذلت کی زندگی سے بہتر ہے۔ غلامی کی زندگی سےعزت کی موت بہتر ہے۔............ /169
7 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 264369
سعودی فرمانروا کی بھتیجی نے اپنے تازہ ترین اظہارات میں آل سعود اور سعودی شہزادوں کے درمیان اقتدار کی جنگ میں مزید اضافہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی شہزادوں کے درمیان اقتدار کی جنگ میں مزیداضافہ ہوگیا ہے اور سعودی عرب میں عوام کے ساتھ غلام کی طرح سلوک کیا جاتا ہے۔