6 ستمبر 2011 - 19:30

ڈیلس ،ٹیکساس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... عیدالفطر کے موقع پر امریکہ بھر کے تمام سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی جیو کی فلم بول جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے.

ابنا: اس ضمن میں ریاست ٹیکساس میں فلم بول کے ڈسٹری بیوٹر اور فن ایشیا تھیٹرز کے مالک شارق حامد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیو کے بینر تلے بننے والی فلم بول کو نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ دیگر کمیونٹی کے افراد جس میں بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک شامل ہیں کے افراد بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ فلم ایک حساس موضوع پر بنائی گئی ہے اس لئے یہ فلم ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ریاست ٹیکساس کے 17 سینما گھروں میں یہ فلم نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے۔

............

/169