ابنا: سعودی عرب کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا ہے اور سعودی عرب کے سفیر کو قاہرہ سے نکالنے اور حج و عمرہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔مصری عوام نے اپنے نعروں میں آل سعود کو امریکی نوکر اور مزدور قراردیا ہے۔ مصر کے اخبار الوفد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے عوام نے سعودی عرب کے حکام کو امریکی مزدور اور آلہ کار قراردیتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور سعودی عرب کے سفیر کو قاہرہ سے نکالنے اور حج و عمرہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔مصری مظاہرین نے اپنے نعروں میں آل سعود کو امریکی نوکر اور مزدور قراردیا ہے۔اخبار کے مطابق قاہرہ میں سعودی سفیرنے مصری مظاہرین کے عظیم اجتماع کو دیکھ کر اور خوفزدہ ہوکرسعودی سفارت خانہ ترک کردیا جبکہ سفارتخانہ کی حفاظت پر بھاری تعداد میں مصری پولیس بھی تعینات تھی مصری عوام نے سعودی عرب کے قیدخانوں میں قید مصریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا مصری مظاہرین نے اپنے نعروں میں آل سعود سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مصر اور سعودی عرب کے روابط سابق مصری ڈکٹیٹر صدرحسنی مبارک کے زوال کے بعد مصر میں سعودی عرب کی بے جا مداخلت کی وجہ سےکشیدہ ہوگئے ہیں سعودی عرب اور اسرائیل نے ملکر حسنی مبارک کو بچانے کی بہت کوشش کی لیکن مصری عوام نے ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا.
...........
/169