ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رہنما خالد مشعل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ رہےگا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اللہ تعالی فلسطینی عوام کو غاصب صہیونیوں پر کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ایرانی صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام پرصہیونیوں کے مظالم انتہا تک پہنچ گئے ہیں اور اب صہیونیوں کی تباہی اور موت کا وقت پہنچ گیا ہے اور اسرائیل کو تباہی سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ رہےگی۔
خالد مشعل نے بھی اس گفتگو میں ایرانی قوم اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خدمت میں عید فطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔ اورایرانی عوام اور حکومت کی جانب سےفلسطینی عوام کی بے لوث مدد پرتہہ دل سےشکریہ ادا کیا۔............... /169