ابنا: جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اتحادی ہے مگر ہر معاملے میں ڈکٹیشن نہیں دے سکتے۔ امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ لیون پنیٹا نے ڈرون حملوں کے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جن سے امریکہ کو خطرہ ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے اور تحفظات کے باوجود اس سے ہر حال میں تعلقات قائم رکھنا ہوں گے۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کی عزت کی جائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے بھی حقانی گروپ کے خلاف کارروائی کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کو شکست ہو رہی ہے، جبکہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کابل میں مفاہمتی عمل کو اہم قرار دیا ہے۔
............
/169