ابنا: المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی پارلیمان کے ایک نمائندے محمد رعد نے شام کے حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مد مقابل شامی حکومت کی استقامت شام کے حوادث کی اصلی وجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شامی حکومت اسرائیل کے تمام شرائط تسلیم کرلیتی تو اس وقت شامی حکومت بہترین حکومت قرارپاتی، انھوں نے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین کا مقصد ملک میں اصلاحات نہیں بلکہ وہ شامی عوام کے اس عزم و حوصلہ کو کچلنا چاہتے ہیں جو اسلامی مقاومت کی حمایت اور اسرائیلی مخالفت سے سرشار ہے۔.............
/169