ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستان کےجشن آزادی کے موقع پر طالبان دہشت گردوں نے سکاؤٹس قلعہ میرانشاہ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اتوار کی صُبح سات بجے کے بعد سکاؤٹس قلعہ میرانشاہ پر دہشت گردوں نے اس وقت چار راکٹ داغے جب سکاؤٹس فورس کے اہلکار سکاؤٹس گراؤنڈ میں پاکستان کےجشن آزادی کی پریڈ میں مصروف تھے۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوئے ہیں۔
........
/169