ابنا: اطلاعات کے مطابق اس علاقے میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد ولی پور کی مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی اور یکم ماہ رمضان کو پینسٹھ سال کے بعد اس مسجد کے اسپیکروں سے اللہ اکبر کی آواز بلند ہوئی۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی وجہ سے یہ مسجد پینسٹھ سال تک بند رہی اور اور اب یہاں سے آذان کی آواز نے اسے نئی زندگی عطا کی ہے۔ مسلمانوں نے چار گھنٹے تک اس مسجد کی صفائی کی اور اس کے بعد یہاں مغرب اور عشا کی نماز ادا کی گئی۔.............
/169