ابنا: نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ حاجی حنیف طیب کی قیادت میں علماء کے وفد نے کرائسز مینجمنٹ سیل میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان بھی شریک تھے ملاقات میں امن وامان پر بات چیت ہوئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن وامان کے قیام علماء کا کردار اہم ہے ، رحمان ملک نے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شرپسندوں کو میڈیا کے سامنے لانے کا ارادہ ہے ، گرفتار افراد سے مفید معلومات ملی ہیں، قیام امن کے لئے کوششیں کررہے ہیں ، امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، منظور وسان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امن کے لئے باتیں کم اور ایکشن زیادہ ضروری ہے۔
.............
/169