ابنا: اس موقع پر مخلاف وکلاء نے شورشرابا بھی کیا ، راول پنڈی کی ضلعی بار ایسوسی ایشن کے آفس میں ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کا مشترکا تعزیتی اجلاس ہوا،شرکاء نے کراچی میں قتل وکلاء کے لئے فاتحہ خوانی کی ، اس کے بعد سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں پر حکومت کی طرف سے عمل نہ ہونے کے خلاف مذمتی قرار داد لانے کا اعلان کیا گیا تو پیپلزلائرز کے ارکان نے اس کی مخالفت کی ، ان کا کہنا تھا کہ جلدبازی نہیں کی جانی چاہیئے، بعد میں اجلاس نے اکثریتی رائے سے قرارداد پیش کی اور اسے منظور بھی کرلیا گیا، اجلاس کے دوران وکلاء کی طرف سے چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی بھی ہوئی، بعد میں ڈسٹرکٹ بار سے وکلاء کی ریلی نکالی گئی جو کچہری چوک تک گئی ، اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی ہوتی رہی، اس سے پہل آج صبح جڑواں شہروں کی وکلاء برادری نے کراچی میں وکلاء کے قتل پر ہڑتال کی اور عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کیلئے پیش نہ ہوئے ۔ .............
/169