ابنا: وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام علاقوں بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خوشحال گڑھ میں نئے پل کے تعمیراتی کام کا افتتاح کردیا ہے، یہ ایک نیا میگاپراجیکٹ ہے اور یہ منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور فاٹا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے۔ وزیراعظم عوامی نمائندوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں تاکہ عوامی فلاح کے یہ منصوبے بروقت مکمل ہوں۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ کراچی ۔ کوئٹہ ہائی وے کی مرمت وبحالی کا کام تیز کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کریں۔ انہوں نے دادو خضدار الیکٹرک ٹرانس میشن لائن کی جلد تکمیل کیلئے خصوصی توجہ کی درخواست بھی کی۔ انہوں نے نیو خوشحال گڑھ پل کے تعمیراتی کام کے افتتاح کو سراہا۔ ............
/169