ابنا: واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکومت کی مالی قراردادوں سے 16۔2 ارب ڈالر مالیت افغانستان میں طالبان سے وابستہ دلالوں کو ملتی ہیں۔ اخبار کے مطابق امریکی ٹھیکداروں کے طالبان سے قریبی روابط ہیں امریکی حکومت دو ارب ڈآلر سے زائد امداد ٹرک ڈرائیوروں کو فراہم کرتی ہے تاکہ وہ طالبان کو ٹیکس ادا کرکے مال کو آسانی کے ساتھ مقصد تک پہنچا سکیں پنٹاگون کے مطابق 4۔7 ملین ڈالر سے 3۔3 ملین ڈالر طالبان کو رشوت کے طور پر ادا کئے گئے ہیں۔ اے بی سی چینل کے مطابق پنٹاگون کے ترجمان نے ان رپورٹوں کی تائید کی ہے۔.............. /169
27 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 256269
ایک مغربی اخبار نے فاش کیا ہے کہ امریکی حکومت کی مالی قراردادوں سے 16۔2 ارب ڈالر کی مالیت افغانستان میں طالبان سے وابستہ دلالوں کو ملتی ہیں۔