26 جولائی 2011 - 19:30

بحرين کے سرکردہ سياسي رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اپنے مستقبل کے تعين کے ريفرنڈم کرائے جانے کے خواہاں ہيں-

ابنا: العالم ٹيلي ويژن کے مطابق بحريني حزب اختلاف کے ايک رہنما يحي الحديد نے، بحرين کے مستقبل کے تعين کے لئے اقوام متحدہ کي جانب سے پيش کي جانے والي ريفرنڈم کي تجويز کے بارے ميں کہا کہ بحريني عوام آزادي، انصاف اور اپنے ووٹوں سے منتخب کردہ حکومت کا قيام چاہتے ہيں- انہوں نے کہا کہ بحريني عوام اس بات پر متفق ہيں کہ ملک ميں جمہوريت قائم ہواور شاہي حکومت کا خاتمہ ہوجانا ضروري ہے-يحي الحديد نے واضح کيا کہ حزب اختلاف کي جماعتوں کي جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا بائيکاٹ اس بات کي علامت ہے کہ ملک کي شاہي حکومت بحران کو سياسي طور پر حل نہيں کرنا چاہتي- انہوں نے اپنے ملک ميں سعودي عرب کي فوجيوں کي تعيناتي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہي حکومت ملک کي عوامي تحريک کو کچلنے کے لئے تمام ممکنہ حربے استعمال کررہي ہے- انہوں نے کہا بحريني عوام کو بھي سعودي فوجيوں کے مقابلے پر اترنا پڑے گا اپني سرگرميوں کا دائرہ بڑھانا ہوگا-

واضح رہے کہ سعودي عرب کے فوجيں امريکہ کي ايما پر بحرين ميں داخل ہوئي ہيں اور عوامي تحريک کو کچلنے ميں بحرين کي شاہي حکومت کا ساتھ دے رہي ہيں.

.........

/169