ابنا: پولیس کے مطابق کراچی میں گذشتہ رات ناظم آباد میں مارکیٹ کے قریب دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔گارڈن کے قریب ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔جسے تشدد کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔پی آئی بی کالونی میں پریس کواٹر کے قریب بلوچ پاڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔پی آئی بی میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد احمد بلوچ اور طارق بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔فائرنگ واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ ................
/169