24 جولائی 2011 - 19:30

کراچی…کراچی میں ملیر کے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا اضافی گشت، متعدد مشوک افراد کو حراست لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملیر کے متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

ابنا: پولیس اور رینجرز کا ملیر کے متاثرہ علاقے میں گشت جاری ہے۔ جبکہ متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اضافی نفری ملیر کے متاثرہ علاقوں میں زندگی معمولات پر لانے کے لیے تعینات کی گئی ہے۔ دریں اثناء کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اورپولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد لانڈھی، ملیرسمیت دیگر علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے اور لانڈھی، ملیر آسو گوٹھ، بکرا پیڑی ، داوٴد گوٹھ اور ملت ٹاوٴن میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد رات گئے کوئی ناخوشگورار واقع پیش نہیں آیا جبکہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات 14افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے۔ ملیر میں شدید فائرنگ کے دوران گھروں پرراکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے بھی کئے گء۔ فائرنگ کے واقعات نارتھ کراچی ، رنچھوڑ لائن ، گھاس منڈی،سرجانی ٹاوٴن ،قائد آباد، بلدیہ ٹاوٴن، اورنگی ٹاون، ملیر،لیاقت آباد ، اورنگی ٹاوٴن میں فائنرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ملیر میں مختلف گھروں پر راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملے گئے۔جبکہ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 
..............

/169