17 جولائی 2011 - 19:30

ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ طے شدہ سول ایٹمی تعاون معاھدہ ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔

ابنا:  ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوہزار آٹھ میں سول ایٹمی معاھدہ ہوا تھا لیکن اب ہندوستان اس معاھدے میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے اور اس میں ٹھراؤ آگیا ہے یہاں تک کہ واشنگٹن کے حریف اب اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہےکہ روس اور فرانس اس سے فائدہ اٹھاکر واشنگٹن کو پیچھے دھکیل سکتےہیں۔

ہند امریکہ معاہدے کے مطابق ہندوستان کے این پی ٹی پردستخط نہ کرنے کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کو ایٹمی ری ایکٹر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ہند امریکہ ایٹمی معاھدہ جارج بش کے زمانے میں ہرطرف سے مخالفت کے باوجود طے ہوا تھا۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کی سخت شرایط کی بناپر امریکہ نجی کمپنیاں اس معاھدے کو آگے بڑھانے سے قاصر ہیں جبکہ روس اور فرانس کی سرکاری کمپنیاں یہ ٹھیکے لے سکتی ہیں۔

ہندوستان نے اس سال اپنی فضائيہ کے لئے سیکڑون طیاروں کی خریداری کے معاملے سے امریکہ کو محروم کردیا ہے جس سے نئي دھلی اور واشنگٹن کے تعلقات میں کشیدگي آگئي ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔/110